693473 6348342 3 akhbar

حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان

ویب ڈیسک (اسلام آباد): پولیو پروگرام کوارڈینٹر کا کہنا تھا کہ رواں سال کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا، مہم 30 نومبر سے 4 دسمبر تک ہوگی، مہم کاہدف 39 ملین سے زیادہ بچوں کوپولیوسے بچاؤ کے قطرے پلانے ہیں۔ 2 لاکھ 85 ہزار پولیو ورکرز مہم میں حصہ لیں گے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کودکھانےسےپہلےتحریکِ لبیک سےمعاہدہ طےہوا، احسن اقبال

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہے،
والدین اپنے بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں، مشترکہ کوششوں سےصحت مند اور پولیو سے پاک پاکستان کا ہدف حاصل کرسکتے ہیں۔

پولیو ورکرز کورونا کے قواعد و ضوابط پر عمل کرتے ہوئے مہم چلائیں گے۔ ماسک، ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال اور سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے گا، کوارڈینٹرپولیو پروگرام کا کہنا تھا کہ کامیاب پولیو مہم سے بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا، ڈاکٹر رانا صفدرکا کہنا تھا کہ تمام مکتبہ فکر مہم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔

مزید پڑھیں:  روپے کی قدر مزیدگرنے کا امکان نہیں ،وفاقی وزیر خزانہ