download 1 107

امریکی صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی سپریم کورٹ پر بھی شک و شبہات کا اظہار

ویب ڈیسک : صدارتی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سپریم کورٹ پر بھی شک و شبہات کا اظہار کردیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ پر شک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہیں لگتا کہ امریکی سپریم کورٹ الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کا کیس سنے گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے پاس سینکڑروں ثبوت اور حلف نامے ہیں، لیکن سپریم کورٹ میں مقدمہ کرانا بڑا مشکل کام ہے، انتخابی نتائج کے خلاف وہ اپنی لڑائی جاری رکھیں گے۔ 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کو صدر ٹرمپ پر ناقابل شکست سبقت حاصل ہے، جوبائیڈن کےالیکٹورل ووٹس کی تعداد 306 جبکہ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹس کی تعداد 232 ہے، تمام الیکٹرز اپنی اپنی ریاستوں میں 14 دسمبر کو جمع ہو کر صدر اور نائب صدر کا انتخاب کریں گے۔

مزید پڑھیں:  نوڈیرو ہاؤس صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار