visual v16

صوبےکےمختلف اضلاع سمیت باجوڑمیں بھی 5 روزہ پولیومہم کا افتتاح

ویب ڈیسک(باجوڑ)خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع کے طرح باجوڑ میں 5 روزہ پولیو مہم کا افتتاح کرلیا گیاہے ۔کمانڈنٹ باجوڑ سکاٹس سلیمان خالد ، ایم پی اے سراج الدین خان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باجوڑ زمین خان نے بچے کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردی۔باجوڑ میں 2,34,534 بچوں کو پولیو قطرے پلاینگے جن کیلئے 989 ٹیمیں تشکیل دے جائے گے۔
ڈپٹی کمشنر کے آفس میں ایم پی اے جماعت اسلامی سراج الدین خان اور کمانڈنٹ باجوڑ سکاٹس سلیمان خالد نے بچے کو پولیو کے قطرے پلا کے مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیاہے، ایم پی اے حاجی سراج الدین خان اور کمانڈنٹ باجوڑ سکاٹس سلیمان خالد نے آج ڈی سی باجوڑ دفتر میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زمین خان ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عدنان، ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ولید ڈاکٹر حمایت، میڈیا برادری اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ