بونیر میں بھی 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

ویب ڈیسک (بونیر): بونیرمیں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا، ڈی سی بونیر نے بچوں کو قطرے پلاکر مہم کا آغاز کردیا۔ 5 سال سے کم ایک لاکھ ستر پانچ سو انیس بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائنگے۔ اس کے لیے کل 662 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ڈی سی نصر اللہ خان کا کہنا تھا کہ یونین کونسل میڈیکل ٹیمیں اور انچارج ٹیمیں شامل ہیں۔