aus

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے بھارت کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست دے دی

ویب ڈیسک : آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 51رنز سے ہرا کر3 میچز کی سیریز میں 2صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہیں۔ سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے سٹیون سمتھ کی سنچری کی بدولت مقررہ اوورز میں 4وکٹوں پر 389رنز بنائے ہیں، سمتھ نے 104رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں ڈیوڈ وارنر83، لبوشین70اور ارون فنچ 60 اور میکس ویل نے ناقابل شکست 63 رنز بنائے ہیں، جواب میں بھارت کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 338 رنز بناسکی۔ ویرات کوہلی 89 اور کے ایل راہول76رنز کے ساتھ نمایاں رہے ہیں، آسٹریلیا کی طرف سے پیٹ کمنز نے 3 جبکہ ہیزل ووڈ اور زامپا نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن