61cfa54c29ee28ebe3a0b4eda6850ba1 XL

آصفہ بھٹوزرداری آج سےاپنی سیاسی اننگز کاآغازکریں گی

ویب ڈیسک( ملتان)سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی چھوٹی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری آج پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر اپنی سیاسی اننگز کا آغاز کریں گی۔کورونا کا شکار ہونے کی وجہ سے بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کریں گے جبکہمریم نواز آج لاہور سے ملتان پہنچیں گی اور جلسے میں شرکت کریں گی۔آصفہ بھٹو زرداری ملتان میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ جلسے میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی نمائندگی کریں گی اور شرکا ء سے خطاب بھی کریں گی۔بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کی بیٹی اوبلاول کی بہن آصفہ بھٹو کا پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے یہ پہلا خطاب ہوگا اور وہ 30 نومبر کو اپنے بھائی کی نمائندگی کریں گی۔

مزید پڑھیں:  روپے کی قدر مزیدگرنے کا امکان نہیں ،وفاقی وزیر خزانہ