پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ آج ملتان میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

ویب ڈیسک: آصفہ بھٹو پیپلزپارٹی جلسے میں بلاول بھٹو کی نمائندگی کریں گی، وہ جلسے میں پی ڈی ایم قیادت کا استقبال کرینگی۔

مریم نواز ملتان جلسے میں شرکت کے لئے لاہور سے روانہ ہوگئیں۔ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سٹیڈیم کے اندر ہو یا سڑک پر ضرور ہوگا، حکومت کورونا نہیں اپوزیشن سے ڈر رہی ہے، ناکوں اور رکاوٹوں سے ان کا خوف عیاں ہے۔