pak cheen

جے ڈبلیو جی اجلاس : گوادر ائیرپورٹ پر کام کو جلد مکمل کیا جائے گا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): پاکستان اور چین کے درمیان گوادر سے متعلق جے ڈبلیو جی کا 5 ویں اجلاس کا انعقاد، سیکرٹری منصوبہ بندی مطہر نیاز رانا اور چین کے ڈی جی این ڈی آر سی مسٹر ینگ ژیانگ نے صدارت کی، اعلامیہ وزارت منصوبہ بندی کے مطابق اجلاس ویڈیو لنک پر ہوا۔ جے ڈبلیو جی اعلامیہ کے مطابق گوادر پروجیکٹ پر کام تیز کیا جائے گا، دسمبر 2020 میں 300 میگاواٹ کے پی پی اے / آئی اے پر دستخط ہوں گے، ایسٹ بے ایکسپریس وے اپریل 2021 تک مکمل ہوجائے گی۔ گوادر ائیرپورٹ پر کام کو جلد مکمل کیا جائے گا، چین گوادر کے معاشی منصوبوں زراعت ، لائیو سٹاک اور ماہی گیری جیسے منصوبوں میں معاونت کرے گا۔

مزید پڑھیں:  پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع، اپوزیشن جماعتوں کا شور شرابہ