Screen Shot 2020 11 30 at 6.24.36 PM

کوروناوزرااورجماعت اسلامی کے جلسوں میں نہیں آتا-مریم نواز

ویب ڈیسک: ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے مریم نواز کا خطاب-

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنوں کوگرفتارکیاگیا،آپ نےایک جلسہ گاہ کوبندکیاہرگلی میں جلسہ ہورہاہے،پیپلزپارٹی کویوم تاسیس پرمبارکباد پیش کرتی ہوں.

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے کہا مجھ سے زیادہ عوام تکلیف میں ہیں،عوام پرہرروزدکھوں کےپہاڑٹوٹتےہیں،نوازشریف پرآج پھرمشکل وقت ہے،نوازشریف کی والدہ کاانتقال ہوگیا. نوازشریف نےمجھےکہااپنےدکھوں کوگھرچھوڑکرجانا،نوازشریف نے کہا ہمارا دکھ چھوٹااورعوام کا دکھ بڑا ہے،نوازشریف نےکہاعوام میں اپنےدکھوں کا تذکرہ نہ کرنا،نوازشریف نےکہا عوام کےدکھوں پراپنےذاتی دکھ قربان.

مزید پڑھیں:  صوبہ کے مختلف اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ، اہم شاہراہیں بند

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام پرہرروزدکھوں کےپہاڑٹوٹتےہیں،عوام بےروزگار ہو گئے اور روٹی 30روپے کی ہوگئی،
ہمیں غریبوں کےچولہے ٹھنڈےہونےکااحساس ہے،بجلی اورگیس کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں.- دادی کاانتقال ہواتوپشاورجلسےمیں فون سروس معطل تھی،ڈھائی گھنٹےگزرگئے،دادی کےانتقال کی اطلاع نہیں دی گئی،میری ماں آئی سی یومیں تھی توتصاویربنائی گئیں،ان کی ایک وزیرنےکہاکہ ماں کی لاش پارسل کردی.

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کاپاکستان کی مشروط مددکا اعلان،اصلاحات پر زور

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونانہیں حکومت کےجانےکارونا ہے،کتناسمجھدارکوروناہےجلسےکے باہرکھڑا ہوجاتا ہے،حکومت کاجلسہ ہوتوکوروناپیچھے سے مڑجاتا ہے،کوروناپوچھتاہےکس کاجلسہ ہے،اپوزیشن یاحکومت کا،اندرآجاؤں، کوروناوزرااورجماعت اسلامی کے جلسوں میں نہیں آتا،اپوزیشن پرلاک ڈاؤن کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،عوام اب عمران خان کالاک ڈاؤن کرنےوالےہیں،بزدل حکمران کورونا کے پیچھے چھپ رہےہیں.