ویب ڈیسک: ملتان میں مولانا فضل الرحمان کا پی ڈی ایم کے جلسے خطاب –
ان کا کہنا تھا کہ تاریخی جلسے کے انعقاد پراہل ملتان کومبارکباد پیش کرتا ہوں، نااہل حکمرانوں کوشکست دینے پرسلام پیش کرتا ہوں،حکومت نےملتان کی شاہراہوں کوبندکیےرکھا،ہمارے کارکنوں کوگرفتارکیا گیا،یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں پرتشدد کیا گیا.
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکمرانوں کوملتان سےبھگایا،ان کاخیال تھاگیدڑبھبھکیوں سےخوفزدہ ہوجائیں گے،ہم نےآمروں کامقابلہ کیا تم کیا چیزہو،ملتان میں جگہ جگہ رکاوٹیں پیداکی گئیں،آپ دھاندلی سے اقتدارمیں آئے، پہلے روزسے اقتدارکوتسلیم نہیں کیا، ملتان میں تشدد کے خلاف، جمعہ، ہفتہ کو پورے ملک میں احتجاج ہوگا، اگر ہم جلسہ نہیں کریں گے تو غریب کی آواز کون بنے گا.
ان کا کہنا تھا کہ 13 دسمبر کو لاہورمیں ٹاکرا ہوگا، لاہور کے جلسے سے حکمرانوں کا خاتمہ ہو جائے گا، ہم نے لاہور اور اسلام آباد کا معرکہ سر کرنا ہے، موجودہ حکمران دھاندلی سے اقتدار میں آئے، پہلے روز سے انتخابات کو تسلیم نہیں کیا، ملتان میں تشددکیخلاف جمعہ اورہفتہ کوملک بھرمیں احتجاج ہوگا، کشمیر نریندر مودی کے حوالے کر دیا گیا، کشمیر فروش اب فلسطین بیچناچاہتے ہیں، بین الاقوامی ایجنڈا پاکستان میں مسلط نہیں ہونے دیں گے.