download 214

پشاور میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے خواہشمند138طلبہ کورونا کا شکار

ویب ڈیسک (پشاور): پشاور میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے خواہشمند138طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہیں، پاکستان میڈیکل کمیشن کا متاثرہ طلبہ کیلئے13دسمبرکوسپیشل انٹری ٹیسٹ ترتیب دینے کا فیصلہ کیا۔

پی ایم سی ذرائع کے مطابق 15سے 29نومبر تک کورونا مثبت آنے والے طلبہ کو داخلہ ٹیسٹ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی گئی ہیں، متاثرہ طلبہ کو پی ایم سی کو آگاہ کرنے اور اپنے ناموں کے اندراج کی ہدایت کی گئی ہیں۔ ملک بھر سے 138طلبہ نے کورونا مثبت آنے اور دوبارہ ٹیسٹ دینے کیلئے اندراج کیا ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاورکی جامعات میں وی سیز تعیناتی کا مسئلہ حل کررہے ہیں، صوبائی وزیر مینا خان
مزید پڑھیں:  فلسطین کی رکنیت کی قرار داد کو ویٹو کرنا افسوسناک ہے ،پاکستان

29نومبر کو منعقدہ داخلہ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 10روز میں کردیا جائے گا، میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ کیلئے 1لاکھ 25ہزار طلبہ نے رجسٹریشن کی ہیں، خیبر پختونخوا میں 47سینٹرز میں طلبہ نے داخلہ ٹیسٹ میں حصہ لیا ہیں۔