EE 1

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ۔ 2458 نئے کیسز رپورٹ ہوئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری ہیں، این سی او سی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 67مریض جاں بحق ہوئے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک میں 2458افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی۔


ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 49105 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 43 ہزار 286 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک بھرمیں4 لاکھ 482 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، سندھ میں1 لاکھ 74ہزا350 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ نے اسرائیل پر درجنوں میزائل داغ دیے

پنجاب میں 1 لاکھ 19ہزار 578 جبکہ کے پی میں 47370 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، اسلام آباد میں 30406 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 4658 ، بلوچستان میں 17187کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، آزاد کشمیر میں کورونا کے 6933 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان

ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 8092 اموات ہو چکی ہیں۔ ملک بھر میں 40،969 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں، ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کیلئے 1752 وینٹیلیٹرز مختص ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 300 مریض وینٹیلیٹر پر زیرعلاج ہیں۔