download 1 108

خیبرپختونخوا میں کورونا منہ زور: 1شخص جاں بحق جبکہ 180 نئے کیس رپورٹ

ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوامیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے1شخص جاں بحق ہوئے، صوبہ میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد1369 ہوگئی ہے، خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے180 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  رواں سال قرضوں کی ادائیگی کیلئے 8ہزار ارب روپے درکار ہیں،احسن اقبال

جس کے نتیجے میں صوبہ میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد47 ہزار 370ہوگئی ہیں، خیبرپختونخوا میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے64 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، این سی او سی رپورٹ کے مطابق صوبہ میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 41ہزار864 ہوگئی ہے، جبکہ پشاورمیں کورونا کیسز کی تعداد 17ہزار 845تک پہنچ گئی ہیں، کورونا سے پشاورمیں اب تک650 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، پشاورمیں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران74 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چیف کمشنر اسلام آباد عہدے سے برطرف، منصب محمد علی رندھاوا کو ملنے کا امکان