8eebeb0ee5aafafc94983082f3b7a582 1

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی مطالبہ کیا، جس کے نتیجے میں معاملہ وفاقی کابینہ تک پہنچ گیا ہیں، وزیراعظم عمران خان کا وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، وفاقی کابینہ فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے سے متعلق پالیسی فیصلہ کرے گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ کو پالیسی فیصلہ کرنے کے لیے سمری کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی تھی، کابینہ ڈویژن نے وزارت خارجہ کی سمری آئندہ اجلاس کے ایجنڈا میں شامل کرلی، وفاقی کابینہ 14 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی، وفاقی کابینہ کو بنڈل آئی لینڈ، راوی ریور فرنٹ منصوبے اور نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی پربھی بریفنگ دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، شفیع نامی قیدی کی جیل میں خودکشی

وزارت صحت کورونا کے مریضوں کو لگنے والے انجیکشن کی قیمت میں کمی کی منظوری حاصل کرے گی، وفاقی کابینہ نجی ایئرلائن کمپنی ایئر سیال کے لائسنس کی تجدید کی منظوری دے گی، کابینہ اسلام آباد کے میٹروپولیٹن کلب کی عمارت نیشنل کالج آف آرٹس کے حوالے کرنے کی منظوری دے گی۔

وفاقی کابینہ ہوسٹل لائف انشورنس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری دے گی، نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے ڈیپوٹیشن میں توسیع کی منظوری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہیں۔ وفاقی کابینہ ادویات کی قیمتوں سے متعلق نظرثانی شدہ نوٹیفکیشن پر غور کرے گی، وفاقی کابینہ کو جموں و کشمیر کی ریاستی املاک کے استعمال سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  ٹانک میں بارشیں: کوٹ اللہ داد کا پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا

وفاقی کابینہ فریکوینسی ایلوکیشن بورڈ کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کی منظوری دے گی، کابینہ کمیٹی برائے نجکاری، قانون سازی اور ای سی سی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈا میں شامل ہیں، وفاقی کابینہ اجلاس میں بعض وزراء ایک بار پھر ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہونگے۔