ETkJyRyWsAAKVSE 1

پشاور: کورونا کیسزمیں اضافہ،مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ

ویب ڈیسک(پشاور)ضلعی انتظامیہ پشاور نے کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں آج چھ بجے سے سمارٹ لاک ڈاون لگا دیا گیا ہے ،انتظامیہ کے مطابق سمارٹ لاک ڈاون لگانے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
سمارٹ لاک ڈاون حیات آباد،یونیورسٹی،جمرود روڈ،کینٹایریا،اور قیوم اسٹیڈیم کے اردگرد علاقوں میں لگا یا جارہاہے۔ سمارٹ لاک ڈاون کے دوران انٹری مکمل طور پر بند ہو گی علاقوں میں تندور اور میڈیکل سٹور کے علاوہ دوکانیں بند رکھی جائے گی سمارٹ لاک ڈوان کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا حکمدیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، صوبہ بھر میں میٹرک امتحانات شروع، 3 ہزار سے زائد امتحانی ہال قائم