imgID75030498.jpg.gallery

خیبر پختونخوا میں24 گھنٹوں کےدوران موسم خشک اورسردرہنےکاامکان

ویب ڈیسک(پشاور) خیبر پختونخوا میں آئیندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے پہاڑی، بالائی علاقوں اور کرم ڈسٹرکٹ میں سردی کی شدید لہر جاری رہے گی۔
پشاور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 جبکہ کم سے کم 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ بنوں کا کم سے کم درجہ حرات 7 ، ڈیرہ اسماعیل خان کا 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،مالم جبہ کا کم سے کم 0.1، جبکہ دیر کا منفی 1 ڈگری، چترال 3 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے ۔صوبے میں سب سے زیادہ سردی کالام اور پارا چنار میں منفی 5 ریکارڈ ہوئی ہے ،کاکول اور بالاکوٹ کا کم سے کم درجہ حرات 4 جبکہ کوہستان کا 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہواہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ہلکی بارش سے موسم خوشگوار، صوبہ بھر میں بارشوں کا امکان