jahangir tareen s son ali tareen praises the beauty of asifa bhutto

سیاسی اختلافات ایک طرف لیکن آصفہ بھٹو کی شخصیت متاثرکن ہے،علی ترین

ویب ڈیسک(اسلام آباد ):شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی چھوٹی بیٹی آصفہ بھٹو نے گذشتہ روز سیاست میں بڑی انٹری دی ہے ۔سابقہ وزیراعظم بینظیربھٹواورآصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے اپنی ماں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پنجاب سے قومی سیاست میں اپنا سیاسی سفر شروع کر دیا۔ بے نظیر بھٹو نے بھی پنجاب سے اپنی عملی سیاست کا آغاز کیا ۔
ملتان کے گھنٹہ گھر چوک پر ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں آصفہ بھٹو کی انٹری کو دبنگ انٹری قرار دیا ۔ عوام کی بڑی تعداد گذشتہ روز آصفہ بھٹو کے ساتھ چلتی رہی، انہوں نے عوام کے ساتھ سارے راستے ”چلو چلو جلسہ گاہ” چلو کے نعرے لگائے۔
آصفہ بھٹو کی شخصیت نے گذشتہ روز ان کے ناقدین کو بھی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے جلسہ عام میں آصفہ بھٹو کی دبنگ انٹری پر علی ترین بھی ان کے معترف ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی اجلاس، مہنگی بجلی پیداوار پر توجہ دلاو نوٹس پیش کیا جائیگا

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں علی ترین نے کہا کہ سیاسی اختلافات ایک طرف لیکن آصفہ بھٹو کی شخصیت متاثر کن ہے۔
پی ڈی ایم کے جلسے میں آصفہ بھٹو زرداری لوگوں کی خصوصی مرکز نگاہ بننے کے ساتھ ساتھ ٹویٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈ رہیں۔ بے نظیر بھٹو کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری بھی اپنی والدہ کی طرح پر اعتماد نظر آئیں، کچھ صارفین نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ آصفہ بھٹو میں بے نظیر بھٹو شہید کی جھلک نظر آ رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، 37 سالہ سعودی خاتون دوست سمیت پراسرار طور پر لاپتہ