news 1560070490 3516 1

پشاور: پی ڈی ایم رہنماوں پر مقدمہ درج کرنے کیخلاف اے این پی کا احتجاج

ویب ڈیسک (پشاور): پشاور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے رہنماوں پر مقدمہ درج کرنے کیخلاف اے این پی کا احتجاجی مظاہرہ کیا،جس کے نتیجے میں کارکن اور ضلعی رہنما پریس کلب کے باہر جمع ہوئے ہیں۔ کارکنوں کا حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، درج مقدمہ فوری طور پر واپس لیا جائے، اے این پی رہنماء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں سے کورونا پھیلتا ہے، لیکن حکومتی جلسوں سے نہیں پھیلتا ہے، سیاسی انتقام کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا، سلیکٹڈ حکومت اوچھے ہتکھنڈوں پر اترآئی ہے، مقدمہ واپس نہ کیا گیا تو احتجاج مزید سخت ہوگی، صوبائی صدر اے این پی ایمل ولی کچھ دیر میں احتجاج میں شرکت کرینگے۔

مزید پڑھیں:  گندھارا یونیورسٹی کے 8 ویں کانووکیشن کا انعقاد، طلبہ میں گولڈ میڈلز بھی تقسیم