download 4 31

ملک بھرمیں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد ہوگئی

ویب ڈیسک (اسلام آباد): این سی اوسی رپورٹ کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد ہوگئی ہیں، میرپور میں سب سے زیادہ 20.62 فیصد مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ پشاورمیں مثبت کیسز کی شرح 19.58 فیصد تک جا پہنچی ہیں، جبکہ حیدر آباد میں 19.03 فیصد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پرآزادکشمیر میں مثبت کیسز کی شرح 14.5 فیصد ہے۔ نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹرکے مطابق پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 3.05 اورسندھ میں 14.01 فیصد ہے، بلوچستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.4 اور اسلام آباد میں 4.3 فیصد ہے، خیبرپختونخوا میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.08 اور گلگت بلتستان میں 2.06 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کو پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش