download 215

پشاور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی کامیابی سے جاری

ویب ڈیسک (پشاور): صوبہ خیبرپختونخوا بھر میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی کامیابی سے جاری۔کوآرڈینیٹر ای او سی کے مطابق انسداد پولیو مہم کے پہلے روز 16لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے ہیں۔ کوآرڈینیٹر ای او سی عبدالباسط خود فلیڈ میں رہ کر مہم کی نگرانی کر رہے ہیں۔ متعلقہ حکام کی نگران ٹیمیں دیگر علاقوں کو بھی روانہ کی گئی ہیں۔
کوآرڈینیٹر ای او سی پولیو ورکرز سے بھی ملے، انہیں مہم کا اعلی معیار برقرار رکھنے کی تلقین کی۔ مہم کے دوران 64لاکھ1 ہزار 575بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرنے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ کوآرڈینیٹر ای او سی عبدالباسط کا کہنا تھا کہ مہم میں پولیو ورکرز کی 28 ہزار 683 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پولیو مہم کے دوران ہر گھر اور ہر بچے تک رسائی ہمارا ہدف ہے۔ کورونا سے تحفظ کی ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سکھ تاجر کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکا نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق