سیاسی لوگ ہیں،ہم جیل جانے سے نہیں ڈرتے۔ایمل ولی خان

ویب ڈیسک (پشاور)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہم جیل جانے سے نہیں ڈرتے،سیاسی لوگ ہیں۔ روز اول سے پختونخوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی اپنے سروں کا سودا نہیں کیا تو جیل سے کیا ڈریں گے۔لکی مروت ،مانسہرہ،ملاکنڈ سے بہنیں آئی ہے۔
پارٹی کے خلاف ایف آئی ار کو جوتی کی نوک پر رکھتے ہیں۔ اپنی پارٹی وکلا کو ہدایات دیتا ہوں کہ گیس کے بلوں میں کورونا کے متعلق اضافے رقم کے خلاف عدالت سے رجوع کرئے۔تجارت کے لیے بند کیے گے راستوں کو جلد بحال کیا جائے۔