4e66e22f 9da0 4633 86e0 92091ec419ff

صوبائی وزیر صحت کا کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ میں صحت کارڈ پلس کا افتتاح

ویب ڈیسک (پشاور): وزیر خزانہ و وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے کنگ عبداللہ ٹیجنگ ہسپتال مانسہرہ میں صحت کارڈ پلس اور ہیلتھ انشورنس پروگرام کا افتتاح کر دیا۔
صحت کارڈ پلس و ہیلتھ انشورنس پروگرام سے ہزارہ کے 9 اضلاع اور شانگلہ بونیر کے عوام مستفید ہونگے ۔
صحت کارڈ پروگرام کے ذریعے،اب شناختی کارڈ کے اوپر دس لاکھ کا علاج کروایا جا سکتا ہے،خیبر پختونخواہ کا مستقل پتہ رکھنے والے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے ۔پشاور اور مانسہرہ میں اپوزیشن کے جلسوں سے کرونا کی شرح میں خطرناک اضافہ ہوا ہے ۔
صوبائی وزیر خزانہ و صحت نے مانسہرہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ جو وعدے کیئے انکی تکمیل کی طرف ایک قدم ہے،خیبر پختونخواہ میں ترقی کا سفر جاری ہے آج ہزارہ کے نو اضلاع میں ہیلتھ انشورنس کا افتتاح کر رہے ہیں،آج ہمارے لیئے قابل فخر دن ہے،ان سب اقدامات کا کریڈٹ عمران خان اور لیڈر شپ کو جاتا ہے اگلے سال سے اس رقم میں مزید اضافہ کریں گےہمارے پاس اپوزیشن کے لوگ بھی آکر ہمارے پروگرام کی تعریف کرتے ہیں،ہم ایسا نظام لا رہے ہیں جس میں پورے صوبے میں ہر شخص کا کارڈ کے زریعے تمام بیماریوں کا ریکارڈ ہوگا ہم نے بیس ارب روپے اس پروگرام کیلئے رکھے ہیں،،پینل پر جو پرائیوٹ ہسپتال ہیں انکا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ:ن لیگ نے جے یو آئی کو ملنے والی مخصوص اقلیتی نشست چیلنج کردی