127589880 5633711753337865 2297183357819727117 o

وفاقی کابینہ اجلاس: کابینہ نے کسٹریشن قانون کو فوری نافذ کرنے کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

کابینہ اجلاس میں پی ڈی ایم کے جلسے،کورونا ویکسین ،گیس سے متعلق ایشوز پربات چیت

ذرائع کے مطابق کابینہ کی کورونا ویکیسن کے لئے 150 ملین ڈالر کی رقم مختص کرنے کی منظوری،کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز اور 65 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو ویکسین دی جائے گا.

کابینہ کو نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی ،راوی ارب ڈویلپمنٹ اور بنڈل آئی لینڈ پر بریفنگ.

ذرائع کے مطابق کابینہ کا نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی ،راوی ارب ڈویلپمنٹ اور بنڈل آئی لینڈ کی بروقت تکمیل پر اتفاق،
تینون منصوبے پاکستان کی کی ترقی و خوشحالی کے ضامن ہیں.

مزید پڑھیں:  درسی کتب کی طباعت میں تاخیر، داخلہ مہم بری طرح متاثر

کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی، کورونا کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی

کابینہ اجلاس میں پی ڈی ایم کے جلسے پر بھی گفتگو

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو عوام کی زندگیوں کی کوئی پرواہ نہیں،کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے یہ جلسے کررہے ہیں.

ذرائع کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی ڈیپوٹیشن میں توسیع کی منظوری دیدی گئی .وفاقی کابینہ نجی ایئرلائن ایئر سیال کے لائسنس کی منظوری دے دی، ذرائع

کابینہ اجلاس میں پی ڈی ایم کے جلسوں پر مشاورت

بعض وزراء نے ملتان جلسے میں پنجاب حکومت کی خامیوں کا معاملہ کابینہ میں اٹھایا

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کے احکامات نظر انداز، ٹانک میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری

رکاوٹیں ڈالنے اور پکڑ دھکڑ کی ضرورت نہیں تھی ،کابینہ ارکان کی رائے،اگر گرفتاریاں کرنی تھیں تو پھر مصلحت کی ضرورت نہیں ،اگر گرفتاریاں نہیں کرنی پھر اپوزیسن کو آزاد چھوڑ دیا جائے کابینہ ارکان کی رائے.

کابینہ اجلاس مین کیسٹریشن کی سزا کے معاملے پر دوبارہ بحث

کسیٹریشن کی سزا کے لئے عالمی اداروں سے رائے لینے یا آمادگی کی ضرورت نہیں کابینہ میں اتفاق، بچوں اور خواتین سے زیادتی کے ملزمان رعایت کے مستحق نہیں کابینہ کی رائے-

کابینہ نے کسٹریشن قانون کو فوری نافذ کرنے کی منظوری دیدی،وزیر اعظم نے کابینہ کے آئندہ اجلاس مین گیس کی قلت اور قیمیتوں پر بریفنگ مانگ لی.