2b5342c5 39f7b387 Trump Biden 110220 2

بائیڈن نے وسکونسن اورایریزونا کا میدان بھی مارلیا

ویب ڈیسک(واشنگٹن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں ایک اور دھچکا لگا ہے اور اس بار دو ریاستوں کے نتائج بائیڈن کے حق میں آئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا اور وسکونسن نے بھی ٹرمپ کے مقابلے میں جو بائیڈن کی جیت کی تصدیق کردی ہے۔
ٹرمپ انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگاتے رہے ہیں تاہم دونوں ریاستوں کا کہنا ہے کہ انتخابات منصفانہ ہوئے ہیں۔3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کو صدر ٹرمپ پر ناقابل شکست سبقت حاصل ہے۔

مزید پڑھیں:  روسی نائب وزیر دفاع رشوت لینے کے الزام میں گرفتار