Abdul Razak Dawood

2020 میں برآمدات 10 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں،مشیرتجارت عبدالرزاق دائود

ویب ڈ یسک(اسلام آباد)وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق دائود کا ٹویٹ نومبر 2020 میں برآمدات 10 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ہیں ،مشیر تجارتکا کنا تھا کہ نومبر 2020 میں برآمدات 2 ارب 15 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہیںجبکہ نومبر 2019 میں برآمدات کا حجم 2 ارب ڈالرز تھا ۔نومبر 2018 میں برآمدات ایک ارب 83 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز تھیں ، نومبر 2017 میں برآمدات کا حجم ایک ارب 96 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھا ۔نومبر 2016 میں برآمدات کا حجم ایک ارب 75 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھا۔

مزید پڑھیں:  وانا، فطرانہ فی کس 248 روپے مقرر کر دیا گیا


عبدالرزاق دائود نے اپنے ٹویٹ پیغام کے ذریعے بتایا ہے کہ نومبر 2015 میں برآمدات ایک ارب 66 کروڑ20 لاکھ ڈالرز تھیں ، نومبر 2014 میں برآمدات کا حجم ایک ارب 95 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز تھا ۔
نومبر 2013 میں برآمدات ایک ارب 79 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز تھیں ، نومبر 2012 میں برآمدات ایک ارب 89 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز تھیں۔ نومبر 2011 میں برآمدات کا حجم ایک ارب 55 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھا مشیر تجارت امید کرتا ہوں برآمدات میں اضافے کا یہ رحجان جاری رہے گا ۔

مزید پڑھیں:  بنوں، فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، تفتیش شروع