ویب ڈیسک: گلگت میں گلگت بلتستان کی نئی کابینہ کی تقریب حلف برادری سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دینے پرتیز ترین بنیادوں پرکام کرےگی تاکہ خطے کے عوام کے احساس محرومی کوختم کیا جائے۔ اس حوالے سے ایک کمیٹی بنائی جائے گی جو نظام الاوقات کے تحت کام کرے گی۔
وزیراعظم نے اس اعتماد کااظہار کیا کہ گلگت بلتستان میں نئی حکومت طرز حکمرانی کے نئے معیارات قائم کرے گی جن سےلوگوں کے معیار زندگی میں بہتری آئے گی۔
گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود کے اپنے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کاا حساس پروگرام جو پاکستان کی تاریخ کا غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا پروگرام ہے گلگت بلتستان میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔