اسلام آباد ہائیکورٹ کا نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کافیصلہ

ویب ڈیسک: نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت-

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی-

اسلام آباد ہائیکورٹ کا نواز شریف کو العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ.

جسٹس عامرفاروق نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اشتہاری قرار دینے سے متعلق مختصر فیصلہ کچھ دیر میں جاری کرینگے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی گئی.

عدالت نے نواز شریف کی اپیل کی آئندہ سماعت مریم نواز کی اپیل کے ساتھ مقرر کر دی،نواز شریف کی اپیل پر آئندہ سماعت 9 دسمبر کو کرینگے، جسٹس عامرفاروق

اشتہاری قرار دینے سے متعلق مختصر تحریری حکمنامہ آج جاری کریں گے، عدالت