خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی پشاور اورمردان میں کاروائیاں۔100 کاٹن سے زائد مضرصحت انرجی ڈرنکس برآمد

ویب ڈیسک(پشاور)خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پشاور اور مردان میں کاروائیاں کیں، گلبہار کے علاقے میں صفائی کی ابتر صورتحال پر ایک بیکری سیل کر دی گئی ہے ۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق بیکری پراڈکٹس میں مضر صحت رنگوں کا استعمال کیا جارہا تھا۔رنگ روڈ پر گودام سے 100 کاٹن سے زائد مضر صحت انرجی ڈرنکس برآمدکئے گئے جبکہ مردان میں بیکری سے دس کلو سے زائد مضر صحت سویٹس برآمدکر لی ،متعدد کباب شاپس میں استعمال شدہ گھی تلف کر دیا گیا ہے ۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا تھا کہ بہتری کے لئے نوٹسز جاری کر دئے گئے ہیں۔