سلیم مانڈوی والا،اعجاز ہارون نے 80 ملین کےفوائدحاصل کیےتھے،نیب کی وضاحت

ویب ڈ یسک(اسلام آباد) سلیم مانڈوی والا سے متعلق خبروں اور اداریوں پر نیب کی وضاحت جاری، نیب نے مانڈوی والا کیس کی مکمل تفصیلات پریس ریلیز میں جاری کر دیں ہیں ۔سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون نے 80 ملین کے فوائد حاصل کیے تھے ، نیب کی وضاحت ،سلیم مانڈوی والا کو 18 اکتوبر 2019 جو طلب کیاگیا تھا ۔نیب کے مطابق سلیم مانڈوی والا نے سوالنامے کا جواب بھی پانچ ماہ بعد دیا ہے ۔ سلیم مانڈوی والا اپنے جواب میں کوئی وضاحت دینے میں ناکام رہے اور خود کو بزنس کیمونٹی کے پیچھے چھپاتے رہے ، اعجاز ہارون نے بعد میں یہ رقم قرض ظاہر کی ۔