WhatsApp Image 2020 12 02 at 5.02.07 PM

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز سے چین کے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات

ویب ڈیسک (اسلام اباد ) : وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے چین کے سفیر نونگ رونگ سے ملاقات کی ، وزیر اطلاعات کا میڈیا اور ثقافت کے شعبوں میں پاکستان اور چین کے مابین تعاون بڑھانے پر زور دیا ، انکا کہنا تھا کہ ثقافتی روابط کو فروغ دینے کے لئے فلم کے شعبے میں تعاون پر توجہ مرکوز کرنےکی ضرورت ہے ، پاکستانی فلم "پرواز ہے جنون” کا اجرا چین میں 13نومبر کو ہوا جسے چینی ناظرین اور فلم کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز نے سراہا ہے۔ ہم فلم کے شعبے میں تعاون کو مستحکم بنانے کو خواہاں ہیں‘ فلم کسی بھی معاشرے کی بنیادی اقدا ر اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کا اہم ذریعہ ہوتی ہے ۔ وفاقی وزیر نےفلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی چین کے سفیر سے ملاقات کی خواہش سے آگاہ کیا تا کہ اس شعبے میں تعاون پر تبادلہ ہوسکے ۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) ایک اہم منصوبہ ہے اس سے علاقائی رابطوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

مزید پڑھیں:  روپے کی قدر مزیدگرنے کا امکان نہیں ،وفاقی وزیر خزانہ

انکا مزید کہنا تھا کہ ہم سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت منصوبوں بلخصوص زراعت کے حوالے سے منتظر ہیں ‘ ہم زراعت کے شعبے کو ترقی دینے ، فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کرنے کے حوالے سے چینی مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ‘ وفاقی وزیر نے جدید میڈیا تصورات میں میڈیا سے وابستہ افراد کی تربیت کی تجویز پیش کی ،

چینی سفیر کا اس موقعہ پر کہنا تھا کہ چین دونوں ممالک کے مابین میڈیا تعلقات کو بڑھانے کے لئے ہر ممکن تعاون کریگا ۔ چین کویڈ 19کم ہونے کے بعد پاکستانی میڈیا وفد کو چین کے مختلف شہروں کے دورے پر لانے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ چینی سفیر نے دونوں ممالک کے میڈیا کے مابین قریبی ہم آہنگی پر بھی زور دیا تاکہ سی پیک منصوبوں کے بارے میں منفیت کو ختم کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں:  جمشید دستی اورمحمد اقبال کی قومی اسمبلی رکنیت معطل

وزیر اطلاعات نے اس موقع پر اپنے چینی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی تاکہ میڈیا اور اطلاعات کے شعبوں میں تعاون کو مزیدفروغ دینے کے مواقع تلاش کیے جاسکیں ۔

دونوں فریقین نے جاری تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے مستقل رابطوں کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس میں وزارت اطلاعات و نشریات کے اعلی حکام شریک تھے ۔