kp essambly

خیبرپختونخوا اسمبلی میں ڈیجیٹل کرنسی سے متعلق قرار داد ایوان سے منظور

ویب ڈیسک (پشاور) : خیبرپختونخوا اسمبلی میں کرپٹو کرنسی کے لئے قانون سازی کی قرار داد پیش کی گئی ، ڈیجیٹل کرنسی قرار داد ایوان سے منظور کرا لیا گیا ،

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل دور کے ہر شعبے میں کرپٹو کرنسی کی ڈیمانڈ ہے ۔ صوبائی حکومت مرکزسے سفارش کرے تاکہ کرپٹوکرنسی کیلئے ضروری اقدامات ہوسکے ۔ دنیا کے بڑے بنکوں نے کرنسی کو قبول کیا اور رجسٹردبھی ہوچکی ہیں ۔ قرارداد پی ٹی آئی کی خاتون رکن سمیراشمس نے پیش کی

جس پر اپوزیشن لیڈر اکرم خان دورانی نے اسمبلی میں اظہار خیال کیا ،پچھلے اجلاس میں بھی دستاویزات مانگی تھی ، صوبہ پہلے ہی سے معاشی بد حالی کا شکار ہے ، فروری سے ابتک کورونا پر کتنے اخراجات آئے ہیں،تفصیلات فراہم کی جائے ، بلین ٹری سونامی پر نیب اور عدالت دونوں نے سوموٹو لیا ہے ، حکومت کے ان اقدامات کے باعث شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، اپوزیشن نے کئی بار اس پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا مگر سنجیدہ نہیں لیا گیا ، بی ار ٹی کے بسو ں کو روزانہ لوگ دھکے دیتے ہیں ، بی ار ٹی بسوں کی ورانٹی بھی ختم ہو چکی ہے ، بی ار ٹی کی تعمیر کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی کو تباہ کر دیا گیا ،

مزید پڑھیں:  ٹیکس کیسز میں التوا پر وزیراعظم برہم، متعلقہ افسران معطل، انکوائری کا حکم
مزید پڑھیں:  بٹگرام، نامعلوم افرادکی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید

نگہت اورکزئی کا اسمبلی میں کہنا تھا کہ کورونا ٹیسٹ پہلے 3 ہزار میں ہوتا تھا اب ساڑھے چار ہزار میں ہورہا ہے، حکومت اس چیز کا نوٹس لے کر ٹیسٹوں کے نرخ کم کرے، کورونا سے غریب لوگ مررہے ہیں،

اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کا اسمبلی میں کہنا تھا کہ اپوزیشن اور حکمران جماعت کی مشترکہ کمیٹی بنائی جائے ،کمیٹی بی آر ٹی اور بلین ٹری سونامی میں کرپشن کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ مرتب کرے ۔