سابق وزیراعظم ظفرللہ جمالی کےانتقال پر صدراوروزیراعظم کااظہارتعزیت

ویب ڈیسک(اسلام آباد)سابق وزیر اعظم اور بلوچستان کی نامور سیاسی شخصیت میر ظفرللہ خان جمالی انتقال کر گئے۔ میر ظفرللہ جمالی کے انتقال پر صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے اظہار تعزیت کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا گیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار افسوس بطور ممبر قومی اسمبلی وہ ایک بااخلاق انسان کے طور پر جانے جاتے تھے ۔

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1334196836773613574

عمران خان نے کہا کہ میر ظفر اللہ خان جمالی کی رحلت کی اطلاع پا کر نہایت افسردہ ہوں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ میری تمام تر دعائیں اور ہمدردیاں انکے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔