ggg 8

ملک بھر میں کورونا کے منہ زور۔ 3499 نئے کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری ہیں، این سی او سی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 39مریض جابحق ہوئے ہیں۔ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 3499افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 51654ہے، ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 46ہزار951مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ملک میں4 لاکھ6 ہزار 810 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، سندھ میں1 لاکھ 77ہزار625 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 1 لاکھ 21ہزار 083 ، کے پی میں 47919 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، اسلام آباد میں 31165 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مسجد الحرام میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس روبورٹ زائرین کی رہنمائی کرینگے

گلگت بلتستان میں 4683 ، بلوچستان میں 17268کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا کے 7067 مصدقہ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں، سندھ میں 2968، پنجاب میں 3091 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے ہیں، کے پی میں 1378،اسلام آباد میں 329 اور بلوچستان میں 169 افراد جاں بحق ہوئے، گلگت میں 97 اور آزاد کشمیر میں 173 افراد جاں بحق ہوئے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدوار نامزد کر دیئے

ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 8205 اموات ہو چکی ہیں۔ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 42905 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں، ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کیلئے 1740 وینٹیلیٹرز مختص ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 332 مریض وینٹیلیٹر پر زیرعلاج ہیں، ملک کے 615 ہسپتالوں میں کورونا کے 3005مریض زیر علاج ہیں، ملک بھر میں اب تک 56 لاکھ 27ہزار 539افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔