images 1 30

کوہاٹ : پولیومہم کے دوران انگلیوں پر نشان لگانے کیلئے زائد المعیاد مارکر استعمال ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک (کوہاٹ): کوہاٹ میں پولیو مہم کے دوران انگلیوں پر نشان لگانے کیلئے زائد المعیاد مارکر استعمال ہونے کا انکشاف کیا، بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلانے کے بعد مارکر سے چھوٹی انگلی پر نشان لگایا جاتا ہے۔ زائد المعیاد مارکر سے لگائے گئے نشان چند لمحوں بعد مٹ جاتے ہیں، انکاری والدین زائد المعیاد مارکرکے استعمال کا فائدہ اٹھاتے ہیں، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر طارق عزیزکا کہنا تھا کہ ضلعی دفتر سے لاجسٹک یونین کونسل کو حوالے کرنے کے بعدیوپیک چئیرمین کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، سردیاں پھر ہوٹ آئیں، بارش سے موسم خوشگوار

ایریا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رضوان کا کہنا تھا کہ زائد المعیاد مارکر استعمال ہو سکتے ہیں، پولیو ورکرزکا کہنا تھا کہ پہلے دن انسداد پولیو قطرے پلائے گئے زیادہ تر بچوں کی انگلیوں سے نشان مٹ چکے ہیں، ماہرین کا کہنا تھا کہ انگلیوں کے نشانات مٹ جانے سے مارکیٹ سروے اور ایل کیو ایس متاثر ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، نایاب پہاڑی تیندوے کو مقامی شکاریوں نے مار دیا