483556 87345520

خیبرپختونخوا فوڈسیفٹی اتھارٹی کی کاراوئیاں۔صفائی کی ناقص صورتحال پرمتعدد بیکریزسیل

ویب ڈیسک (پشاور)خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پشاور، سوات اور ایبٹ آباد میں کاروائیاںکیں ہیں۔ ورسک روڈ پر غیر قانونی ذبحہ خانہ سیل کر کے، بھاری جرمانہ عائدکر دیا گیاہے ، فوڈ سیفٹی اتھارٹینیصفائی کی ناقص صورتحال پر مختلف اضلاع میں متعدد بیکریز کے پراسسنگ یونٹ سیل کر دئیے ہیں۔نان فوڈ گریڈ کلرز اور صفائی کی ناقص صورتحال پر کوہاٹ اور ورسک روڈ پشاور پر چار بیکریز کو سیلکر کے جرمانے عائد کر دئیے ہیں۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے کاروائی کے دوران ایبٹ آباد میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر دو بیکریز کے پروڈکشن یونٹس سیلکر دئیے گئے ،انسپیکشنز کے دوران 120 کلو سے زائد باسی مچھلی برآمدکر لی گئی ہے ۔ 100 کلو سے زائد غیر معیاری گھی اور مصالحہ جات برآمد،غیر معیاری گھی کے استعمال پر کبل سوات میں دو کباب شاپس سیل،فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق کاروائی میں ایک بیکری سیل، 60 کلو سے ذیادہ زائد المعیاد اشیا خوردونوش اور مضر صحت گوشت تلفکردیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، مہنگائی کنٹرول کرنے کے سلسلے میں صوبائی حکومت و دیگر سے رپورٹ طلب