news 1603106594 7217

پاکستان اور امریکہ کی نئی ادویات کی سیفٹی اورموثرپن جانے کیلئے جدت پرمبنی پلیٹ فارم کا آغاز

ویب ڈیسک (اسلام آباد): امریکی سفارتخانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ نے نئی ادویات کی سیفٹی اور موثر پن جانے کیلئے جدت پر مبنی پلیٹ فارم کا آغاز کیا ہے، پلیٹ فارم کا مقصد ہیلتھ سیکیورٹی کو بہتر بنانا ہے۔ یوایس ایڈ کی مدد سے آن لائن پلیٹ فارم بین الاقوامی فارماسیوٹیکل معیار پر پورا ترنے میں مدد دے گا، اسے پاکستان مربوط ریگولیٹرج انفارمیشن منیجمنٹ سسٹم کا نام دیا گیا ہے، منظورشدہ ادویات کی رجسٹریشن، انسپکشن، لائسنسنگ اور رجسٹریشن میں مدد ملے گی،ادویات کی مانیٹرنگ، ڈویلپمنٹ اور اپروول پراسیس تیزی سے مکمل ہوگا، امریکی سفارتخانہ کا بیان میں کہنا تھا کہ ادویات بنانے والے ادارے زیادہ تیزی اور آسانی سے میڈیسن بنانے کی اجازت کے لئے اپلائی کرسکیں گے، اس سے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کو فارماسیوٹیکل انسپکشن کوآپریشن سکیم کی رکنیت کی درخواست کی اجازت ملے گی۔

مزید پڑھیں:  میاں نواز شریف آج چین کے دورے پر روانہ ہوں گے