وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی برائےتعمیرات کااجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک(اسلام آباد)وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے تعمیرات کا اجلاس آج منعقدہوگا۔ہفتہ وار اجلاس میں ممبران ،اعلی بیوروکریٹس اور وفاقی وزرا شریک ہوں گے ۔کمیٹی کے چاروں صوبوں سے ممبران تعمیراتی شعبہ سے متعلق بریفنگ دیں گے۔
اجلاس میں نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی کے چیئرمین بھی بریفنگ دیں گے ،کمیٹی ملک بھر میں تعمیراتی شعبہ میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لے گی کمیٹی کو بینکنگ سیکٹر،گھروں کی تعمیر کے لئے قرض اور دیگر اقدامات پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔
وزیراعظم کو 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے اہداف سے بھی آگاہ کیا جائے گااور گزشتہ فیصلوں پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔اجلاس میں بلڈرز اور ڈویلپرز کے اب تک دئیے گئے اہداف کے حصول پر بھی ۔بات ہوگی