کورونا کی دوسری لہر: ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 55 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (اسلام آباد): کورونا وائرس کی دوسری لہرسے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 55 افراد جان سے گئے، پاکستان میں مجموعی ایکٹو کیسسز کی تعداد 51 ہزار 507 ہوگئی ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اعدادوشمار جاری کردیئے ہے، گزشتہ روز 44 ہزار 627 نئے ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ سندھ میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 13 ہزار 339 ہے، جبکہ پنجاب میں 18 ہزار 262 افراد کے ساتھ سر فہرست ہیں۔ اسلام آباد میں 5 ہزار 805 اور کے پی میں 5455 افراد متاثر ہے، اب تک 3 لاکھ 50 ہزار 305 لوگ کوویڈ کو شکست دے چکے ہیں، 331 افراد وینٹی لیٹر پر موجود ہیں، این سی او سی رپورٹ کے مطابق اب تک 2932 افراد مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں۔