کورونا کیخلاف پاکستان کی کامیاب حکمت عملی آج دنیا کیلئے باعث تقلید ہے۔ شبلی فراز

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ پیغام میں کہنا تھا کہ
‏دنیا میں کورونا سے نبردآزما ہونے کیلئے 10 نکاتی پلان عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،غریب ممالک کیلئے 500ارب ڈالرکے فنڈ کا قیام، غریب ممالک کے قرض کی معافی، کرپٹ سیاستدانوں اور مجرموں سے لوٹی دولت کی واپسی کے لئے وزیراعظم کا واشگاف اظہار درحقیقت غریب کی آواز ہے، وفاقی وزیر شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ ‏عمران خان واحد لیڈر ہیں جو ہر کورونا متاثرہ ملک کے لئے مساوی ویکسین کی فراہمی کی بات کررہے ہیں۔ کورونا کی پہلی لہر میں پاکستان کی کامیاب حکمت عملی آج دنیا کے لیے باعث تقلید ہے۔