download 4 32

خیبرپختوخواہ میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد

ویب ڈیسک (اسلام آباد): اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدرات سی کمیٹی کا اجلاس
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرِ صدارت خیبرپختوخواہ میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد،اجلاس میں وزیر اعلی کے پی کے محمود خان کی خصوصی شرکت کی۔

وفاقی اور صوبائی وزراء میں پرویز خٹک، اسد عمر، علی آمین گنڈا پور تیمور سلیم جگڑہ اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے بھی شرکت کی، اجلاس میں خیبر پختونخواہ میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال پیش کیا ہیں۔ سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے متعلقہ حکام کو کام تیز کرنے کی ہدایت دے دی ہیں۔

مزید پڑھیں:  شدید بارش سے124فیڈرز ٹرپ ،پشاور سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی ترسیل متاثر

رشکئی اکنامک کے افتتاح پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رشکئی اکنامک زون کا جلد افتتاح کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ڈی آئی خان اکنامک زون پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی آئی خان اکنامک زون کو سپیشل صنعتی زون بنانے پر غورکیا۔ اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک کی زیرِ صدارت اسٹرنگ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق ہوا۔
کمیٹی میں علی آمین گنڈا پور، اسد عمر فیصل واڈا، مراد سعید تیمور سلیم جگڑہ اے سی ایس کے پی شامل ہونگی، کمیٹی چشمہ رائٹ بینک کنال اور چک درہ ہائی وے اور ڈی آئی خان موٹروے پر کام کو مانیٹر کرے گی، کمیٹی میں سی پیک کے تحت جاری تمام منصوبوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور آئندہ کا لائحہ پر غور خوض کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل سے معاہدے کیخلاف احتجاج:گوگل نے 28ملازمین کو نکال دیا