853625 3630000 KP logo01 updates

حکومت خیبرپختونخوا کا 1900 نئے لیکچررز بھرتی کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک (پشاور): وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق انسانوں پر سرمایہ کاری کا خواب پورا کریں گے۔ ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کامران بنگش کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 1900 نئے لیکچررز بھرتی کررہے ہیں۔ کالجز لیول پر نئے اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے، کامران بنگش کا کہنا تھا کہ بی ایس لیول کے لیے لیکچررز گریڈ 17 میں بھرتی ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سنگین مقدمات میں ملوث ملزم اسفندیار قتل، لواحقین کا احتجاج


لیکچررز کی بھرتی کے لیے 50 کروڑ روپے سے زائد رقم رکھا گیا ہے، محکمہ خزانہ کی جانب سے لیکچررز بھرتی کے لیے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔
لیکچررز کی بھرتی کا عمل مکمل شفافیت کے ساتھ مکمل کریں گے، کوشش ہے کہ تعلیم کے حوالے سے تمام فراہم کی جائیں، وزیراعلی محمود خان کی قیادت میں نوجوانوں سے کئے گئے وعدے پورا کریں گے۔

مزید پڑھیں:  عالمی کساد بازاری کا خدشہ، پاکستان میں لوہے کی قیمتوں میں کمی