شہید بینظیر بھٹوویمن یونیورسٹی پشاور کے بی اے بی ایس سی امتحان 2020 کے نتائج کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک (پشاور):شہید بینظیر بھٹوویمن یونیورسٹی پشاور کے بی اے بی ایس سی امتحان 2020 کے نتائج کا اعلان کر دیا، گورنمنٹ گرلز ڈ گری کالج گلشن رحمان پشاورکی طالبہ ثانیہ آمان نے پہلی پوزیشن حاصل کی، گورنمنٹ تا جو بی بی ڈ گری کالج چارسدہ کی حسینہ علی کی دوسری اور گرلزڈ گری کالج متھرہ کی طالبہ ناجیہ خان کی تیسری پوزیشن، بی اے بی ایس سی امتحان2020 میں 3076 طالبات نے حصہ لیا، امتحان میں 1660 نے کامیابی حاصل کی ، تناسب 54 فیصد رہا، وائس چانسلر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ نے پوزیشن ہولڈر زطالبات کوانعامات سے نوازا، ٹاپ تھری پوزیشن ہولڈزکوبالترتیب 10ہزار، 7ہزار اور 5ہزارروپے نقد انعام سے نوازا گیا۔