kppppp

محکمہ تعلیم بنوں میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں

ویب ڈیسک (بنوں):محکمہ تعلیم بنوں میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں سامنے آ ئی ہیں 57  سکول بند تو دس سکولوں پر با اثر شخصیات کا قبضہ رہا ہے سرکاری خزانے کو باقاعدگی سے لوٹا گیا، سکولوں کی مانیٹرنگ والی ٹیم نے ڈپٹی کمشنر آ فس میں سرکاری سکولوں سے متعلقہ رپورٹ جمع کی ہے جس کے مطابق جس کے مطابق مختلف سکولوں  میں  155  مرد ا اور  162  اُستانیاں غیر حاضر پائی گئی ہیں جو ماہانہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر تے رہے رپورٹ کے مطابق سات اساتذہ پراکسی کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں جواصل اساتذہ کی جگہ حاضری لگانے میں ملوث پائے گئے ہیں، مختلف علاقوں میں دس سکولوں پر بااثر شخصیات کا قبضہ ہے جس کے خلاف ایکشن لینے کو کہا گیا ہے، اسی طرح 17 زنانہ  اور 40  مر دانہ سکول بند پائے گئے ہیں عجیب بات یہ ہے کہ ان اسکولوں کیلئے باقاعدگی سے سالانہ تزین و آرائش کیلئے فنڈز بھی مختص ہوتے ہے رپورٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی بنوں محمد زبیر خان نیازی نے ان سب بے قاعدگیوں کے خلاف محکمہ کاروائی کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل میں بارش،سیلابی ریلے میں 5افراد بہہ گئے