نومبر میں ماہانہ بنیاد پر تجارتی خسارہ 14.7 فیصد بڑھ گیا. ادارہ شماریات

ویب ڈیسک (اسلام آباد):ادارہ شماریات کے مطا بق نومبر میں ماہانہ بنیاد پر تجارتی خسارہ 14.7 فیصد بڑھ گیا، نومبر میں سالانہ بنیاد پر تجارتی خسارہ 7.88 فیصد بڑھا، جولائی تا نومبر تجارتی خسارہ 9 ارب 68 کروڑ ڈالر رہا، نومبر میں تجارتی خسارہ 2 ارب ڈالر سے زائد رہا، جولائی تا نومبر درآمدات میں 1.29فیصد اضافہ ہوا، نومبر میں ماہانہ بنیاد پر درآمدات 8.24 فیصد بڑھ گئیں، نومبر میں سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 7.77 فیصد اضافہ، نومبر میں ماہانہ بنیاد پر برآمدات میں 2.7 فیصد اضافہ، نومبر میں سالانہ بنیاد پر برآمدات میں 7.7 فیصد اضافہ، جولائی تا نومبر برآمدات 9 ارب 74 کروڑ ڈالرز رہیں، جولائی تا نومبر درآمدات 19 ارب 42 کروڑ ڈالر رہیں، نومبر میں برآمدات کا حجم 2 ارب 16 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا۔