images 84

ڈی جی آئی ایس پی آر کامیجراکرم شہید(نشان حیدر)کوشاندارالفاظ میں خراج عقیدت

ویب ڈیسک (اسلام آباد)1971کی جنگ میں جان قربان کرنے والے میجر محمد اکرم کا 49 واں یوم شہادت آج عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے میجر اکرم شہیدنشان حیدرکے یوم شہادت پر جاری پیغام میں کہا کہ میجر اکرم شہیدکو وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں۔
میجر محمد اکرم نے 5 دسمبر کو مشرقی پاکستان کے علاقے ہلی کے محاذ پر بھارت کے خلاف جوانمردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔احمد اکرم 4 اپریل 1938 کو گجرات میں پیدا ہوئے، انہوں نے 21 سال کی عمر میں 1959 میں فوج میں شمولیت اختیار کی۔انہوں نے 1965 کی جنگ میں بھی شرکت کی اور کئی محاذوں پر ہندوستان کی فوج کا مقابلہ کیا۔میجر اکرم کو ہیرو آف ہلی کے نام سے شہرت ملی اور جرات و بہادری کی اعلی مثال قائم کرنے پر شہید کو اعلی ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں:  کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو ، وزیر اعظم سربراہی کریں گے