1224566881.jpg.0

کورونا کےوارتھم نہ سکے ،مزید 44 مریض جاں بحق

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں44اموات ہوئیں،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3ہزار 119افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں ۔ 41ہزار 115کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 13 ہزار191 ہوگئی ہے ، جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 8 ہزار 303ہو گئی،رپورٹ کے مطابق صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 52ہزار 529ہے۔
سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 80ہزار 904ہوگئیہے جبکہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 22ہزار 293ہو گئی، خیبرپختونخواہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 48ہزار 683، اسلام آباد میں 31ہزار 992اور بلوچستان میں 17 ہزار 392ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے مطابق 9 30مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔لاہورمیں 84،ملتان 45،راولپنڈی 20 اور فیصل آباد میں 3 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں،جبکہکراچی میں 73 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں،حیدرآباد میں کوئی مریض وینٹی لیٹرپرنہیں۔پشاور میں 45اومیرپور، مظفرآباد ،گلگت،ایبٹ آباد اور کوئٹہ میں کوئی مریض اس وقت وینٹی لیٹر پر نہیںہے ،اسلام آباد میں کورونا کے 39 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

مزید پڑھیں:  پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے نمازیوں کے جوتے چوری