d865a9c9 9520 4acb bd03 198fb1e0eb85

پشاور:کوروناضابطہ اخلاق ایس او پیزکی خلاف ورزی۔کئی ریسٹورنٹس، دکانیں سیل

ویب ڈیسک(پشاور):ضلعی انتظامیہ کا پشاور بھر میں کورونا ضابطہ اخلاق کا ایس او پیز(SOPs )کی خلاف ورزی پر کریک ڈان جاری،ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزیاں کورونا کی دوسری لہر کا پیش خیمہ ہو سکتی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق بار بار نوٹس کے باوجود سیفٹی ماسک کا استعمال نہ کرنا،سیفی ماسک استعمال نہ کرنا، رش اور سماجی فاصلے کا خیال نہ رکھنے پر کاروائیاںکیں جا رہیہیں ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رات کے اوقات میں کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے
حیات آباد میں راحت بیکری، سٹی مارٹ اور دال چنا ریسٹورنٹ سیلجبکہیونیورسٹی روڈ پر چھ ریسٹورنٹس سمیت آٹھ دکانیں سیلکر دی گئیں ہیں ۔رات دس بجے تک دکانیں و ریسٹورنٹس بند نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈان،صدر کے بازاروں میں چار ریسٹورنٹس اور چھ دکانیں سیلجبکہ دلہ زاک روڈ اور چارسدہ روڈ پر تین ریسٹورنٹس اور چار دکانیں سیلکردی گئیں ہیں ۔
ضلعی انتظامیہ کیحیات، آباد ، صدر ، یونیورسٹی روڈ ، چارسدہ روڈ دلزاک روڈ ،فقیر آبادو اندرون شہر میں کاروائیاںجاری ہیں ،ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ تاجران و عوام حکومتی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کریں بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں تیز بارشیں، 32 افراد جاں بحق، 41 زخمی ، 160 گھر زمین بوس