billion tree

بلین ٹری سونامی منصوبے:عدالت اعظمی کےاحکامات پرحکومت سرگرم

ویب ڈیسک(اسلام آباد)بلین ٹری سونامی منصوبے بارے عدالت اعظمی کے احکامات پر حکومت سرگرم وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی مشاورت مکمل وزیراعظم نے بلین ٹری منصوبے کی مکمل تفصیلات عدالت کو فراہم کرنے کی ہدایت دیدی ہے۔
اعلی عدالت کو منصوبے کی مکمل تفصیل اور شفافیت بارے آگاہ کیا جائے ، بلین ٹری منصوبے کی ڈرون فوٹیج اور مستند تصاویر کا ریکارڈ حاصل کرنے کا فیصلہ ،عدالتی احکامات پر وفاقی حکومت نے تمام صوبوں سے ڈیٹا طلب کر لیاہے ۔
وفاقی حکومت کا سیٹلائیٹ امیجز کیلئے اسپارکو سے بھی رابطہ کرلیا گیاہے، حکومت نے بلین ٹری منصوبے کی سپارکو سے سیٹلائیٹ امیجز فراہم کرنے کی دراخواست بھی کردی ہے ۔ملک امین اسلم کے مطابق بلین ٹری وفاقی حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے،منصوبے میں مکمل شفافیت کے پہلو کو روز اول سے مقدم رکھا گیاہے۔
صوبہ وزیراعظم کے میرٹ اور شفافیت کے ویژن کے مطابق جاری ہے ،عالمی ماحولیاتی اداروں نے بھی منصوبے سے متعلق شفافیت کا اعتراف کیامنصوبے کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے عدالت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں سے متاثرہ اضلاع کیلئے 50 ملین روپے جاری