251af65b 7a36 4d30 87c4 0c26c1494ef4

پاکستان نے بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کر دیا

ویب ڈیسک: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق غیر ملکی جنگجووں کی مقبوضہ جموں کشمیر منتقلی کے بھارتی میڈیا کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہیں ۔بھارتی میڈیا کے ایک حصے نے پاکستان پر الزام عائد کیا تھا کہ غیر ملکی جنگجووں کو مقبوضہ جموں و کشمیر منتقل کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے من گھڑت ،بے بنیاد اور جعلی خبروں کی بنیاد پر ہونے والی مباحثوں کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے،اس طرح کی جعلسازی کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کے لئے آزادانہ تحریک کے پروپگنڈے کا حصہ ہے، کشمیری عوام کی جدوجہد بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہے ۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان،ہلاک دہشتگردکسٹم اہلکاروں پرحملےمیں ملوث تھے،سی ٹی ڈی

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت اس طرح کے پروپگنڈے سے آزادی کے لئے کشمیری عوامی جائز جدوجہد کو دھندلا نہیں سکتا ہے ۔بھارتی حکومت پاکستان کے خلاف جھوٹ پھیلا کر مقبوضہ جموں کشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے عالمی برادری کی توجہ نہیں ہٹا سکتی ہے ۔نام نہاد "شام سے غیر ملکی جنگجو” کے کشمیر منتقلی کے مکمل بے بنیاد الزامات صرف پاکستان مخالف آر ایس ایس-بی جے پی ہندواتو سوچ کا مظہر ہیں۔ بھارت کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ جھوٹ پھیلانے میں وقت ضائع کرنے کے بجائے اپنی بین الاقوامی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریوں کی تعمیل کرے۔

مزید پڑھیں:  امریکی محکمہ خارجہ کا غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے منفی اثرات کا اعتراف