imar4aq

وفاقی کابینہ اجلاس: فرانس سے تعلقات کا معاملہ زیر بحث

ویب ڈیسک (اسلام آباد):وفاقی کابینہ نے اہم فیصلے کرلئے ملک کے بڑے صنعتی شہروں کو مراعات دینے،فرانس سے تعلقات کے معاملے پر مسلم ممالک سے مشاورت کرنے ،لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کرنے اور کرونا پھیلانے پر اپوزیشن کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کے بڑے فیصلے کرلئے گئے۔ وزیر اعظم عمران خان بولے اپوزیشن کو جلسوں سے روکیں گے نہیں عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے.
وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس فرانس کا معاملہ وفاقی کابینہ میں زیر بحث آیاوزیراعظم کی طرف سے فرانس کے معاملے پر مسلم امہ سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ٹاسک سونپ دیا گیا،وزیر خارجہ فرانس کے معاملے پر حکومتی پالیسی سے آگاہ کریں گے، کابینہ اجلاس میں کورونا صورتحال پر بریفنگ دی گئی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے اموات اور پھیلنے کی شرح پر بریفنگ پر کابینہ کا کورونا کیسز پھیلنے کے باوجود اپوزیشن کے جلسوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا،

وزیر اعظم نے کا کہنا تھا کہ ہم انہیں روکیں گے نہیں انہیں عوام کے سامنے ایکسپوز ہونے دیں، پی ڈی ایم جلسوں سے متعلق حکومتی پالیسی سے آگاہ کردیا اپوزیشن عوام کی جانوں سے کھیل رہی ہے، کابینہ ارکان سے کہا کہ عوام کو بتایا جائے ان کے جلسوں سے کورونا پھیل رہا ہے، اپوزیشن غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے،

مزید پڑھیں:  پشاور، تین ارب روپے فنڈز ادویات کیلئے ریلیز کردئے گئے ہیں، سید قاسم علی شاہ

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں ایم کیو ایم نے ایک مرتبہ پھر لاپتہ کارکنان کا معاملہ وفاقی کابینہ اجلاس میں اٹھا دیا وفاقی کابینہ کے رکن وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا ایم کیو ایم کے کارکنان آج بھی لاپتہ ہیں وزیراعظم صاحب ہمارا ایک کارکن شہید بھی ہوا اس معاملے کو دیکھیں، لاپتہ افراد والا معاملہ انتہائی اہم ہے، اس پر وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنان کا معاملہ وزیر داخلہ کو دیکھنے کی ہدایت کردی وزیراعظم کی طرف سے ملک کے بڑے صنعتی شہروں کو مراعات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے فیصل آباد کے بعد سیالکوٹ کیلئے بھی پیکج دینے کی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعظم سیالکوٹ کے لئے اربوں روپے کے پانچ میگا پراجیکٹس کا اعلان کریں گے، وزیراعظم کل عثمان ڈار کی دعوت پر سیالکوٹ کا اہم دورہ کریں گےوزیراعظم کل سیالکوٹ کے لئے نجی ائرلائن، ائرسیال کا افتتاح بھی کریں گے نجی ائرلائن کے علاوہ سیالکوٹ کیلئے 5 میگا پراجیکٹس کا اعلان کریں گےسیالکوٹ کے لاکھوں شہریوں کے لئے واٹر فلٹریشن منصوبے کا افتتاح ہوگاشہر میں ٹریفک مسائل کے حل کے لئے روڈز اینڈ سگنل ری انجینئرنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، سیالکوٹ میں پانچ بڑے گرین پارکس بھی وزیراعظم ترقیاتی پیکج میں شامل ہیں، سیالکوٹ میں اسٹوریج سسٹم کی ری انجنئرنگ بھی منصوبوں میں شامل ہیں، عثمان ڈار نے کہا وزیراعظم عمران خان کے منصوبے سیالکوٹ شہر کی تقدیر بدل دیں گے ،ترقیاتی پیکج کی منصوبہ بندی ویژن 2050 پلان کے پیش نظرکی گئی، سیالکوٹ سے ڈھائی ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کی جاتی ہے سیالکوٹ 10 ارب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر ہے، کابینہ نے ایجنڈے میں شامل متعدد تعیناتیوں کی منظوری دے دی، ذرائع کے مطابق کابینہ نے کے پی ٹی کے چیئرمین کی منظوری دے دی، کابینہ نے ایم ڈی ہاوس بلڈنگ فنانس کمپنی کی منظوری دے دی۔

مزید پڑھیں:  روس نیٹو ممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا،پیوٹن